آزاد کشمیر حکومت خاکروبوں کے مسائل حل کرے‘ شیخ عقیل الرحمان

96

مظفر آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خاکروبوں کی ہڑتا ل کے باعث ریاستی دارالحکومت مظفرآباد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ حکومت خاکروبوں کے جائز مطالبات کو فوری طور پرمنظور کرے۔وزیر اعظم خود یہاں رہتے ہیں اس لیے وہ اس معاملے کا خودایکشن لیں۔گندگی کے باعث وبا بھی پھوٹ سکتی ہے۔ اس ماہ مقدس میں کسی بڑی آزمائش سے بچنے کے لیے حکومت فوری ان کے مطالبات پورے کرے تا کہ یہ مسئلہ حل ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔