فیڈریشن پر پابندی کے باوجود نوجوانوں میں فٹبال کا شوق موجود ہے ، عمران مٹیار

210

کراچی(رپورٹ :سید وزیر علی قادری)نیا ناظم آباد رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے بال کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باظابطہ افتتاح کیا ۔ افتتاحی میچ میں نیشنل سوکر کلب اور عبدل ایف سی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں لیکن مقابلہ دلچسپ کھیل کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا۔نیا ناظم کے سرسبز فٹ بال گرائونڈ پر فلڈ لائیٹس کی روشنی میں افتتاحی تقریب کاآغاز قومی ترانے سے ہوا۔ جس کے بعد ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی سے کرایا گیا۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد ، محمد سمیع، قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان صدام حسین ، نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمدطلحہ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل اور منیجر اسپورٹس محمد آصف بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی عمران منیار نے کہاکہ انہیں نیا ناظم آباد میںکھیلوں کی زبردست سہولیات دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی، ایک اچھے معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کو اہمیت دینا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نیا ناظم آباد کے چیئرمین عارف حبیب کا ویژن بہترین ہے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان میںفٹ بال پر پابندی کے باوجود نوجوانوں میں اس کھیل کا بے پناہ شوق اور ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی سرپرستی کی جائے۔عمران منیار نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کھیلوں کے فروغ کے لیے نیا ناظم جیسے ہائوسنگ سوسائٹی اور منتظمین کو بھرپور تعاون کرے گا۔ سید محمد طلحہ نے بتایا کہ وہ نیا ناظم آباد کو اسپورٹس سٹی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ فٹ سال، ہاکی، ٹینس، اسکواش اور بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کا انفرا اسٹرکچر مکمل کرنے کے بعد نیا ناظم آباد آئند ہ سال منی اولمپک کی میزبانی کرے۔ افتتاحی میچ میں نیشل سوکر کلب اور عبدل ایف سی کا میچ دلچسپ مقابلے بعد بغیر کسی کے اختتام پذیر ہوا ۔ دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔ نیشنل سوکر کلب کے ابراہیم علی اور عبد ل ایف سی کے علی رضا کو مشترکہ طور پر ماشا یونائیٹڈ مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔