پولیس پر امن مظاہرین پرحکومتی احکام پر تشدد کررہی ہے، ابوالخیر زبیر

182

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے دھرنے میں مظاہرین پر حکومت کے اشارے پرپولیس کی طرف سے پرتشدد کارروائیاں ہورہی ہیںجس کی وجہ سے کئی عاشقان مصطفیٰ ؐنے جام شہادت نوش کیا ،حکومت کی اس پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ،بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلیے ملک میںانتشار پھیلایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کئی مشیر، وزیراور بیوروکریٹ جو ان سے نالاں اور ناراض ہیں وہ حکومت کو ایسے غلط مشورے دے رہے ہیں اور ان کو پرتشدد کارروائیوں پر لے کر آرہے ہیں تاکہ حکومت کی جلد چھٹی ہو جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ تحریک لبیک سے کیے گئے وعدے وفا کرے۔