رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان حکومتی ناکامی ہے،عقیل احمد خان

168

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک میں مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں پوری قوم کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ ردیا ہے۔ رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان حکومت کی ناکامی کا مظہر ہے۔ ایک طرف گراں فروشوں اور دوسری طرف حکومتی پالیسیوں نے عوام کا خون نچوڑنے میں کوئی کسی نہیں چھوڑ رکھی۔آٹا، چینی دالیں، گھی، سبزیاں، گوشت سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر فی الفور اس طرف توجہ نہ دی گئی تو رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے معاشی مسائل میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جس طرح کے دعوے کیے جارہے ہیں اس کے برعکس تمام کام ہورہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔جب بھی ماہ رمضان آتا ہے تو کر پشن مافیا سرگرم ہوجاتی ہے۔ حکومت بتا ئے کہ اس مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں کیارکاوٹ ہے۔اگر ابھی سے اس مافیا کو نہ رو کا گیا تو مارہ رمضان میں ہر چیز غریب کی پہنچ سے باہر ہوجائے گی۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور اشیاء خور ونوش کا مصنوعی بحران پید اکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے اور مہنگائی کو کم کرنے کے لیے فی الفور اقدامات کرے۔