سندھ حکومت کو کرپشن کا انجکشن لگنے کی ضرورت ہے ،حلیم عادل شیخ

148

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کو کرپشن کا انجکشن لگنے کی ضرورت ہے آئندہ ہو نے والے الیکشن میں پاکستان تحر یک انصاف سندھ میں بھی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی اس وقت بھی صر ف اسمبلی میں 16ووٹ کی کمی ہے سندھ حکومت نے غر یب عوام سے تعلیم چھین لی ہے سیکٹروں اسکول کا بند ہو نا سوالیہ نشان ہے سندھ سے صحت کے ادارے کے ساتھ ساتھ محکمہ ایری گیشن اور محکمہ ریونیوتباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ضلع ٹنڈوالٰہیار میں بلدیا تی نظام کے دورا ن شہر کو چار ارب روپے کا بجٹ ملا جسے پی پی پی کے چیئرمینوں اور پی پی پی قیادت نے مل کر ہڑپ کر لیا ضلع بھر میں نکاسی آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے سڑ کیں نہ ہو نے کے برابر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ٹنڈوالٰہیار میں ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا سسٹم تباہ ہوگیاہے، سگ گزیدگی سے متاثرہ لوگ ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کا کیس لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کے لیے پولیس کی معاونت سے اے ٹی اے قانون کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے۔ جسٹس آفتاب گورڑ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنا میرا کام ہے۔ ہر دوسرے دن عدالت میں ہوتا ہوں۔ کام کیسے کروں؟ سندھ میں پچیس لاکھ کتے ہیں۔ جسٹس آفتاب گورڑ کے فیصلے کے مطابق سگ گزیدگی سے متاثرہ پانچ لاکھ لوگوں کو معاوضہ دیا جائے۔ سگ گزیدگی سے متاثرہ لوگ ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کا کیس لڑیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس کا سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔ پولیس کا ایس پی وہی بنتا ہے، جو پیسے دیتا ہے۔ آج سیاسی کارکن خطرے میں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک چھیچھڑے پر ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔ ایم کیو ایم سے اتحاد ہے، لیکن جماعتی تشخص علیحدہ ہے اس موقعے تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ علی پلھ نے بھی خطاب کیا۔