ایک برطانوی خاتون کو اپنا آئی فون 11 ایک جھیل میں گر جانے کے 6 مہینے بعد دوبارہ مل گیا اور حیران کُن طور پر یہ ابھی بھی کام کررہا ہے۔
وینکوور کی فاطمی گھوڈسی نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ ستمبر میں ہیریسن جھیل پر بمپر کشتی پر سوار تھیں جب وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پائیں اور اپنا فون پانی میں گرادیا۔
عملے نے انہیں بتایا کہ گہرے پانی میں فون ڈھونڈنا ناممکن ہوگا لہذا انہوں نے فون کے دوبارہ ملنے کی امید ترک کردی لیکن معجزاتی طور پر انہیں 6 ماہ بعد ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہیں مذکورہ بالا جھیل سے آئی فون 11 ملنے کے بارے میں بتایا۔
فون ڈھونڈنے والے شادی شدہ جوڑے کلیٹن اور ہیدر ہیلکن برگ نے بتایا کہ جب انہوں نے جھیل میں غوطہ لگایا کہ تو انہیں جھیل کی زمین پر پڑی ہوئی مستطیل ساخت کی شے دکھی جب انہوں نے اٹھایا تو وہ فون تھا اور کام کررہا تھا۔