جمہْوریت

259

اس راز کو اک مردِ فرنگی نے کِیا فاش
ہر چند کہ دانا اسے کھولا نہیں کرتے
جمہْوریت اک طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
بْندوں کو گِنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے!