لاڑکانہ ،روپوش و مطلوب 8 ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

97

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ جاوید جونیجو قتل مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم منظور عرف کراڑو بروہی کو پستول اور گولیوں سمیت، دوران چیکنگ فارم لاڑو سے منشیات فروش وقارمنگی اور منور منگی کو افیم، چرس اور بھنگ سمیت، سول لائنز پولیس ڈکیتی مقدمے میں روپوش ملزم امیر بخش جاگیرانی کو، علی گوہرآباد پولیس نے اشتہاری ملزم آصف شیخ کو، علی گوہر آباد پولیس نے بہارپور لاڑو سے منشیات فروش ذاکر میرانی کو چرس سمیت، عاقل پولیس نے دوران گشت پھل روڈ سے منشیات فروش ثناءاللہ ابڑو کو آدہا کلو چرس سمیت اور مارکیٹ پولیس نے دوران گشت اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب ملزم وحید کھوکھر کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔