کشمیر ڈے نمائشی ہاکی میچ میں ڈی ایچ اے نواب شاہ کی جیت

352
کشمیر ڈے نمائشی ہاکی میچ میں ڈی ایچ اے نواب شاہ اور ڈی ایچ اے دادو کی ٹیم کا مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شہید بینظیر آباد شیراز احمد لغاری کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نواب شاہ شہید بے نظیر آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے کشمیر ڈے نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپورانداز میں اظہاریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس دن کی حوالے سے شہید بے نظیر آباد میں نمائشی ہاکی میچ ڈی ایچ اے نواب شاہ شہید بے نظیر آباد اور ڈی ایچ اے دادو کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا۔ اس نمائشی میچ کے مہمان خصوصی شیرازاحمد لغاری اسسٹنٹ کمشنر شہید بے نظیر آباد تھے۔ان کے ہمراہ ڈویڑنل اسپورٹس کوآرڈنیٹرعلی نوازخالدی،سیکریٹری ڈی ایچ اے نواب شاہ شہید بے نظیر آبادمحمد شاہد آرائیں،سیکریٹری ریجنل اولمپک ایسوسی ایشن سید حسن عسکری کاظمی،فوکل پرسن بشیر چانڈیو،فداحسین ڈہری اور محمد کلیم خان بھی موجود تھے۔جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشنل سے تعارف کرایا گیا۔نمائشی میچ میزبان سائیڈ ڈی ایچ اے نواب شاہ شہید بے نظیر آباد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈی ایچ اے دادو کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر نمائشی میچ کی ٹرافی کو اپنے نام کرلیا۔ اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض ثاقب خان اور غفران بخاری نے انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔