صبح کے وقت بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا، عام بات یا ایک مرض

796

دن میں قدرتی طور پر بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ آتا ہے اور جب کوئی شخص جاگتا ہے اُس وقت بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم بہت سارے لوگوں کا صبح کے  وقت بلڈ پریشر غیر معمولی حد تک زیادہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے صبح کا ہائپر ٹینشن (morning hypertension) کہتے ہیں۔

صبح کا ہائی بلڈ پریشر دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ جب یہ بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے تو یہ طبی ہنگامی صورتحال ابتدائی اوقات میں اکثر پیش آتی ہے۔ اس مضمون میں ہم صبح کے ہائی بلڈ پریشر کے اسباب اور اثرات کے بارے میں پڑھیں گے۔ ہم ان طریقوں پر بھی نگاہ ڈالیں گے جن کے ذریعے لوگ اس حالت کو روک سکتے ہیں اور ان کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

کچھ لوگ اپنے بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لئے اینٹی ہائپرٹینسیس دوائیں لیتے ہیں۔ خاص طور پر صبح کے ہائی بلڈ پریشر مندرجہ ذیل میں سے ایک یا زیادہ عوامل کی وجہ سے ہوسکتا ہے:

1) تجویز کردہ دوا کی خوراک سے کم لینا

2) طویل مدت تک موثر رہنے والی ادویات کے بجائے کم مدت تک موثر رہنے والی دوائی لینا۔

3) مختلف دوائیوں کے امتزاج کے بجائے ایک ہی بلڈ پریشر کی دوائی لیتے رہنا

کچھ لوگوں کا صبح کے بجائے سونے سے پہلے دوائیں لینا بلڈ پریشر کو بہتر کنٹرول کرسکتا ہے جبکہ دوسروں کو روزانہ کی خوراک میں تقسیم کرنا فائدہ دیتا ہے جیسے صبح میں آدھی خوراک کھالیں اور سونے سے پہلے باقی آدھی خوراک لے لیں۔

کچھ معاملات میں کسی شخص کو بلڈ پریشر کی دوائیوں کو پوری طرح سے تبدیل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔