پاکستان کی نیپالی کوہ پیمائوں کی ٹیم کومبارکباد

226

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے نیپالی کوہ پیمائوں کی ٹیم کو موسم سرما میں دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی کے 2 پہنچ کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے اس مہم کو “کوہ پیمائی کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی” قرار دیتے ہوئے کوہ پیماں کی چوٹی سے بحفاظت واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ترجمان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوہ پیمائی کی سب سے اہم منزل ہے۔ تاریخ رقم کرنے والوں میں نرمل پورجا ، مینگما ڈیوڈ شیرپا ، مینگما ٹینزی شیرپا ، گلجن شیرپا ، پیم چیری شیرپا ، داوا ٹمبا شیرپا ، منگما جی ، داوا تنجن شیرپا ، کلو پیمبا شیرپا اور سونا شیرپا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نرمل پرجا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے، موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی تاریخ بنی نوع انسان اور نیپال کے لئے رقم کی ہے ۔قراقرم رینج پاکستان میں واقع ہے ، کے 2 دنیا کی 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے ۔دنیا کی سب سے خطرناک اور چیلنج کرنے والی چوٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔