وفاق سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے،شرجیل میمن

245

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔اس بات کا اظہار ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے گاجا موری سے گائوں سونو خان عالمانی تک 8 کلومیٹر سڑک کے مرمتی کام کی تکمیل کے بعد سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔یم پی اے شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے باتیں کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں عوامی فلاح کیلیے رکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول زرداری اور وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار اب نااہل ہوچکی ہے اور عوام انہیں جان گئی ہے کہ وہ صرف باتیں کرنا جانتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اور سندھ سے پیدا ہونیوالی گیس دیگر صوبوں کو اولین بنیادوں پر دی جاتی ہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور ہم وفاقی حکومت کی جانب سے عوام سے مزید زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔