حقیقی تبدیلی کیلیے نظام مصطفیٰ کا نفاذ ناگزیر ہے،حافظ طاہر مجید

195
حیدرآباد:حافظ طاہر مجید، عقیل احمد خان و دیگر الخدمت ،جرمنی اور یورپ کے تعاون سے مستحقین میںونٹر پیکج تقسیم کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت الخدمت جرمنی اور یورپ کے تعاون سے مرکزی سیکرٹریٹ شاہ مکی روڈ میں غریب، مستحقین میں ونٹر پیکج تقسیم تقریب منعقدکی گئی، ونٹر پیکج میں رضائیاں،بستراورتکیہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری نعیم عباسی، محمد علی چوہان، اصغر علی خان یوسفزئی، محمد سلیم راجپوت اور سلیم خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی جنرل سیکرٹریجماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی تب ہی آسکتی ہے جب ملک میں نظام مصطفی ؐ نافذ ہو، جماعت اسلامی ہی ملک میں نظام مصطفی کا نظام نافذ کرے گی ،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ا لخدمت فاؤنڈیشن مختلف مواقعوں پر غریبوں، ناداروں اور مسکینوں میں مختلف پیکجز تقسیم کرتی ہے، جن میں رمضان ، عید ، ونٹر اور سمر پیکج سمیت قدرتی آفات آنے پر ان میں کمبل اور خیمے مہیا کرنا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کیمستحقین تک فراہمی کیلیے کوشاں ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ خدمت کا یہ جذبہ زندہ و تابندہ رکھا جائے گا،اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنا ہو گا، آپ ملک میں نظام مصطفی ؐنفاذکے لیے سراج الحق کا ساتھ دیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہر موسم سرما کی طرح اس بار بھی ونٹر پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا ہے۔