پاکستان میں رواں سال ہونے والے اہم واقعات

245

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی2020 کے ماتھے پر کورونا وائرس لکھا ہے جبکہ اس مہلک وبا کے علاوہ پاکستان میں ہونے والے اہم واقعات پر نظر ڈالتے ہیں:۔

تفصیلات کے مطابق دس جنوری کی شام کو کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں مسجد کے احاطے میں زوردار دھماکے میں 14 نمازی  شہید ہوئے ، جن میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس حاجی امان اللہ اور ایک عالم دین بھی شامل تھے۔

ستائیس جنوری  کو پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو مجرمانہ سازش پر گرفتار کرلیا گیا اور بعد ازاں پشاور کے ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا جبکہ 25 فروری کو ان کو رہا کردیا گیا تھا۔

سال2020 میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کیا اور فصلوں کو بچانے کےلیے یکم فروری کو نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی گئی  جبکہ  9سے 16 فروری تک لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کھیلا گیا۔

کوئٹہ کی عدالت روڈ پر  6 فروری کو ہونے والے خود کش حملے میں چار سیکورٹی اہلکاروں، ایک خاتون اور بچہ سمیت کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 23 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا مکمل میلہ پاکستان میں سجایا گیا اور پی ایس ایل فائیو 20 فروری کو پاکستان میں شروع ہوا جسے کورونا کے باعث ملتوی کرنا پڑا جبکہ پی ایس ایل فائیو کا فائنل 17 نومبر کو کراچی میں ایس اوپیز کے ساتھ  کھیلا گیا۔

چھبیس فروری کو کراچی سے کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا اور 23 مارچ کو سندھ حکومت نے دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کی بعد میں توسیعی کردی گئی۔

یکم اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا تھا جس میں دو ہفتوں کی توسیع بھی کی گئی جبکہ بائیس مئی کو کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور تباہ کن طیارہ حادثے میں 98 افراد ہلاک ہوئے۔

سپریم کورٹ نے 19 جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ساتھ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جو ریفرنس کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کو ختم کردیا تھا۔

بائیس جون کی شب سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان سمیت 180 ممالک  کو کورونا وائرس کے پیش نظر  حج کو محدود تعداد میں صرف مقامی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انتیس جون کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے اور چار حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ  تیس جون کو سرجن جنرل نگار جوہرپاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل بنیں اور یکم جولائی کو معروف ترین آن لائن گیم ’’پب جی‘‘ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

امریکہ نے 3 جولائی کو اعلان کیا کہ وہ کورونا حالات پر قابو پانے میں پاکستان ملک کی مدد کے لئے 200 جدید ترین وینٹیلیٹرز کا عطیہ دیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے 13 اگست 2020 کو پشاور بی آر ٹی کے انتہائی منتظر نئے ٹرانزٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔

اگست میں سندھ کو شدید بارشوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی ہی نے 484 ملی میٹر بارش کی وصولی کی جو 9 دہائیوں کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

سات ستمبر کو ضلع مہمند کے صافی ٹاؤن کے ماربل کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 23 افراد جاں بحق اور 20 سے رائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

بیس ستمبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی بنیاد رکھی گئی اور قابل اعتراض مواد کے باعث ٹک ٹاک کو وقتی طور پر بند کیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پاور شو کا انعقاد کرکے عمران خان کی زیر قیادت حکومت کے خلاف اپنی ملک گیر احتجاجی مہم شروع کی جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور آخر میں لاہور میں اپنے ریلیاں منعقد کیں۔

ستائس اکتوبر کو پشاور کے دیر کالونی کے ایک دینی مدرسے کے اندر دھماکہ خیز آلہ گرنے کے بعد کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 125 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے انکشاف کیا تھاکہ جب بم دھماکہ  ہوا تو مدرسہ کے اندر اس وقت 40-50 کے قریب بچے موجود تھے۔

پاکستانی نژاد سائنسدان ڈاکٹر آصفہ اختر کو 10 دسمبر کو جرمن ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے معزز 2021 لیبنیز پرائز کے لئے فاتح قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سال2020 کے دوران پاکستان میں چار بار گرہن لگے اور دس جنوری دوہزار بیس کو پہلا چاند گرہن لگا اور اس سال چالیس سال بعد کوئی بھی پاکستانی فلم چین کی بڑی اسکرینوں پر نمودار ہوئی جبکہ مومنہ اینڈ دورید پروڈکشن کی پرواز ہے جنون تیرہ نومبر کو پورے ملک میں ریلیز کی گئی۔