وفاق سے ملنے والی رقم وزیر اعلیٰ نے ہڑپ کرلی‘مصطفی کمال

177

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف پلاٹوں کے غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں پراسیکیوشن نے کورونا پازیٹو مریض کو بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا۔ مریض کی پیشی پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی، عدالت نے فوری طور پر گواہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ عدالت نے23 دسمبر کو مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ وفاق سے ملنے والی رقم وزیر اعلیٰ نے ہڑپ کرلی ہے،سندھ میں10سال میں8
ہزار342 ارب روپے خرچ کردیے گئے، 18ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، وزیراعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں، ملک میںمقامی حکومتوں کے حوالے سے جمہوری مارشل لا ہے، کیا مسائل کے حل کے لیے ہم اقوام متحدہ جائیں، وزیراعظم3 صوبوں میں بلدیاتی انتخاب کا اعلان کریں، حالات میں بہتری کے لیے اپوزیشن سے بات کرنی ہوگی، کراچی سے پہلے بھی اہم دفاتر کو منتقل کیا گیا، اب پی آئی اے آفس کو بھی منتقل کیا جا رہا ہے