محکمہ صحت پنجاب میں 32ہزار ملازمتیں دیں، یاسمین راشد

233

چکوال (آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں 500 بستروں کا اسپتال پائپ لائن میں ہے اور اس اسپتال کی تعمیر کیساتھ ہی یونیورسٹی آف چکوال نے میڈیکل کالج کے قیام کی بھی فیزیبلٹی بنائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اڑھائی سال قبل اقتدار میں آئی تو صرف پنجاب میں 100 ارب روپے کے قرضے تھے او ر الحمد اللہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت میں32ہزار لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں۔ وہ پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ارشد ملک کی طرف سے نو منتخب پی ایم اے صدر پنجاب ڈاکٹر کرنل غلام شبیر کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں خطاب کررہی تھیں۔ یاسمین راشد نے تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دور میں جب احتجاج کیا کرتے تھے تو مریضوں کو تنگ نہیں کرتے تھے ،اسپتال بند نہیں کیا کرتے تھے اس کے باہر دھرنا دیا کرتے تھے ،ہماری پہچان ہی ہمارے مریض ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری ایک پیغمبری پیشہ ہے ،مگر آہستہ آہستہ ہم نے اس کو بھی ایک پیشہ بنا دیا ۔