جماعت اسلامی لانڈھی کے سابق امیر جمیل الدین قریشی انتقال کرگئے

296

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن اور جماعت اسلامی لانڈھی کے سابق امیر جمیل الدین قریشی حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے پڑھائی‘ ملیر کے امیر محمد اسلام، کمال احمد فاروقی، سید اقبال سعید، عبد الحفیظ، عاشق علی خان، سید آصف علی، سید اورنگزیب حیدر، محمد اسلم شیخ، قاری منصور احمد، محمد شفیق، مرزا نعمان بیگ، ماجد شیخ، عارف رحمن، قاسم جمال، منصور فیروز، اقبال صدیقی، سلطان احمد نجمی، نواز خان، منصور احمد، اسرار احمد خان، محمد قاسم خان،
نوید اختر اور جماعت اسلامی اور برادر تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعد ازاں مرحوم کو اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ جمیل الدین قریشی نے لانڈھی کے پر آشوب دور میں ڈٹ کر تحریک کا کام کیا اور ان کا پورا گھر تحریک کا مرکز بنا رہا۔