محکمہ صحت وصفائی کے کاموں کی تحقیقات کرائی جائے، حیدر آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی

164

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد دین قریشی نے مطالبہ کیا کہ پھلیلی پریٹ آباد سمیت یوسی ایک تا سولہ کے ترقیاتی کاموں کی مد میں چیئرمینوں کو دی گئی، رقم کہاں خرچ ہوا اس کا حساب لیا جائے۔ اینٹی کرپشن اور احتساب بیورو حیدر آباد کارروائی کو یقینی بنائے اور یہاں صحت وصفائی کے کاموں کی جانچ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرزا قلیج بیگ اسکول کے دروازے پر کچرے کے انبار میونسپل کارپوریشن اور بلدیہ کے ذمے داران کی نالائقی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ سینیٹری عملہ غائب ہے، اس کے افسران غائب ہیں، نائب قاصد کو منشی بنایا ہوا ہے، ان تمام معاملات کی تحقیقات کرائی جائے۔