یورپیئن اوپن ٹینس

120

برسلز (جسارت نیوز)بیلجیئم کے ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈیوڈ گوفن اور امریکا کے سیونتھ سیڈڈ ٹیلر فریٹز یورپیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں امریکاکے مارکوس گیرون نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹاپ سیڈڈ حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کوشکست دیدی۔