فٹیف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے بھارتی عزائم ناکام ہونگے، وزیر خارجہ

317

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے بھارتی عزائم ناکام ہونگے، فٹیف کے 27میں سے 21نکات پر عمل ہورہاہے،باقی نکات پر بھی ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ  آرٹیکل 370 کی پاکستان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  برطانیہ سے مجرمان کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہے، نواز شریف کی واپسی پر وزیر اعظم کے موقف میں وزن ہے،برطانیہ سے قانون کے مطابق کارروائی کا کہا،برطانیہ دیکھے نوازشریف کیوں باہر گئے؟

وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ کراچی واقعے کی ویڈیونے اپوزیشن کی قلعی کھول دی ہے،کراچی واقعے کی تحقیقات چل رہی ہے، جلد حقائق سامنے آئیں گے،تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر اپوزیشن بھارتی جال میں نہ آئے،پاکستان قونصلر رسائی دینا چاہتاہے،بھارت لے نہیں رہا۔