عمرکوٹ، بھیل برادری کے گھروں پر نہڑی برادری کا قبضہ

136

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ کے قریب گائوں میگھی کے تڑ میں بھیل برادری کے گھروں پر ارباب گروپ کی نہڑی برادری کا قبضہ، متاثرین کا پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارو بھیل، بہیرو بھیل، پنمو بھیل، امولک بھیل اور دیگر نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہماری زمین اور برسوں پرانے گائوں پر بااثر افراد مبین نہڑی، سجن نہڑی اور دیگر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمارے آبائی قبرستان پر بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے، بااثر افراد تدفین بھی نہیں کرنے دیتے۔ ہماری زمین کا فیصلہ کچھ دن پہلے گائوں کے چگی مڑسوں نے کیا تھا جو ہمارے حق میں تھا۔ اس کے باوجود بااثر مبین اور سجن نہڑی نے ہم غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ ہمارے مندر کو مسمار کرکے وہاں پر مسجد کی بنیاد رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف کیا جائے۔