شکارپور، پیما کی جانب سے ہاتھ دھونے کے حوالے سے آگاہی تقریب

128

شکارپور (نمائندہ جسارت) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) شکارپور کی جانب سے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے منایا گیا، ڈاکٹر محمد نواز مہر، ڈاکٹر محمد سومرو اور ڈاکٹر عبداللہ خلجی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کے چار اسکولوں ہائی اسکول نمبر 1، ہائی اسکول نمبر 2، ہائی اسکول سلطان کوٹ، قاضی حبیب اللہ ہائر سیکنڈری اسکول اور الخدمت فاؤنڈیشن اسپتال میں طلبہ، اساتذہ اور مریضوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کے ساتھ اس کے فوائد بتائے اور کس وقت ہاتھ دھونے چاہییں اس حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ ہینڈ سینی ٹائزر کے ذریعے بھی ہاتھ دھونے کے طریقہ کار بتائے اور وڈیو کے ذریعے دکھائے گئے کہ ہاتھ کیسے دھونے چاہییں۔ آخر میں بچوں، اساتذہ اور مریضوں میں گفٹ تقسیم کیے گئے۔ گفٹ میں صابن، ہینڈ سینی ٹائزر سمیت فیس ماسک شامل تھے۔