کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات لاپتا

331

کوئٹہ (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کوئٹہ سے لاپتہ ہو گئے ہیں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق اے این پی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی جمعے کو صوبائی کونسل کی اجلاس میں شرکت کے لیے کوئٹہ آرہے تھے کہ کچلاک تک ان کا فون کھلا پایا گیا اس کے بعد بند ہوگیا۔ اہل خانہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ابھی تک انکا رابطہ نہیں ہوا ہے اسد خان اچکزئی گردوں کی بیماری میں مبتلا بھی ہے اسد خان اچکزئی اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے چچا زاد بھائی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ان کے بھائی امجد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔