سیاحتی شعبے کی ترقی معیشت کے لیے ناگزیر ہے‘ اسد قیصر

134

اسلام آباد (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، یہشعبہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حاصل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیاد پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔سیاحت کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے چند اہم ممالک میں شامل ہے، پاکستانی سیاحت تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی مقامات پر مشتمل ہے، معاشی استحکام کے لیے سیاحت کے شعبے کو فعال کرنے کرنے کی ضرورت ہے۔