بدین، پولیس کی کارروائیوں میں 4 گٹکا فروش گرفتار

100

بدین (نمائندہ جسارت) پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 4 گٹکا فروش ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 22550 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے، 150 کلو گرام سپاری چورہ اور ایک گاڑی برآمد کرلی۔ ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈو باگو محمود خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ نندو، ٹنڈو باگو روڈ پر ہالیپوتہ بس اسٹاپ کے قریب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کے دوران 15750 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے اور 150 کلو گرام سپاری چورہ برآمد کر کے پولیس نے سفینہ ڈیلر غلام محمد عرف پوڑھو میمن سکنہ بہرا میمن کو گرفتار کر کے تھانہ ٹنڈو باگو پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او گلاب لغاری، ریاض حسین رند نے الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کر کے گٹکا فروش اللہ ڈنو کنبھار کو گرفتار کر کے 5250 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکا اور گٹکا فروش ملزم ندیم کنبھار کو گرفتار کر کے 1000 گٹکے برآمد کر کے پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ گلاب لغاری پر مقدمات درج کرلیے۔ سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ ٹنڈو غلام علی کی حدود کیٹی موڑ کے قریب کارروائی کر کے گٹکا فروش ملزم اشوک کولہی کو 550 گٹکا سمیت گرفتار کر کے تھانہ ٹنڈو غلام علی پر مقدمہ درج کرلیا۔