کے پی کے میں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

348

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا میں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبے میں خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا آغا زہوگیا، حال ہی میں تعینات خواتین کوچز اضلاع کی سطح پربیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس اور والی بال کی باصلاحیت کھلاڑیوں کاانتخاب کرکے ایک فہرست مرتب کریں گی۔خیبر پختونخوا میں نچلی سطح پر ٹیلنٹ تلاش کر کے سامنے لانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن میں مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا آغا زہوگیا ۔ اس پروگرام کے کے تحت صوبے میں خواتین کھیلوں کو بھی صحیح معنوں میں فروغ ملے گا، ڈی آئی خان، ٹانگ، لکی مروت اور کوہاٹ میں باقاعدہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، دوسرے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، سوات، دیر، ایبٹ آباد اور دیگر ااضلاع سمیت قبائلی علاقوں میں بھی صاف وشفا ف ٹرائلز کے ذریعے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس اور والی بال کی باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لاکر ایک فہرست تیار کی جائے گی۔ صوبائی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مختلف اضلا ع میں لئے جارہے ہیں جسکے لئے اسپورٹس بورڈ کی خواتین کوچز بشری، آمنہ، سائرہ اور مدیحہ کی ایک ٹیم ہے،ان خواتین کوچز نے لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس اور والی بال کے ٹرائلز لئے گئے، ان ٹرائلزمیں مختلف مقامی اسکولوں کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس موقع پر اضلاع کی سطح پر گرلز انٹر ا سکولز کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو بھی موقع دیا اور انکے مابین باقاعدہ مقابلے منعقد کرائے۔