بلوچستان،10تعلیمی ادارے اور ایک جامعہ بند

446

کوئٹہ: پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں کےکھلتے ہی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافےنے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کوئٹہ،  ژوب، گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں 10 اسکول اور ایک جامعہ میں  عملے میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد 10اسکول اور ایک یونیورسٹی  کو بند کردیا گیا جبکہ تمام عملے کے ٹیسٹ سے متعلق محکمہ صحت اور این سی او سی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب تمام متاثرہ عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور تمام اسکولوں کو بند کر کے مکمل اسپرے کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوگئی ہے۔