حیدر آباد پولیس کے چھاپے،تین منشیات فروش پکڑے گئے

414

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پھلیلی پولیس کی کارروائی ،2 ملزمان چرس و ہیروئین سمیت گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ پھلیلی سب انسپکٹر سیف اللہ گل کی ASI عتیق خاصخیلی اور دیگر اسٹاف کے ساتھ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جڑیل شاہ درگاہ کے قریب سے منشیات فروش زاہد علی ولد عامر بخش عمرانی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 1 کلو 350 گرام چرس, 25 پڑیاں ہیروئن وزن 4 گرام اور کیش 350 روپے برآمد کرلی گئی۔ منشیات فروش زاہد علی اس سے قبل بھی تھانہ پھلیلی کے منشیات کے مقدمہ میں چالان شدہ ہے پھلیلی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پھلیلی پولیس نے ایک اور کارروائی میں ٹنڈو آغا شہید چوک کے قریب سے منشیات فروش آصف ولد عبدالمجید عمرانی کو 1 کلو 500 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔منشیات فروش آصف عمرانی ایک سال قبل تھانہ حسین آباد کے ہاتھوں منشیات کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے علاوہ ازیں مکی شاہ پویس نے مخفی اطلاع پر سوچھی پاڑہ پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مکیش ولد رمیش کو شراب بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی لالو سوچھی 8 بوتل شراب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔گرفتار منشیات فروش مکیش کے قبضے 10 بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد خالد محمود صائم نے شالیمار ایکسپریس سے اسمارٹ فون چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم قاسم ولد منظور کو گرفتار کرکے اسمارٹ فون برآمد کرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں مقدمہ نمبر 28/2020 درج رجسٹر کیا گیا۔دریں اثناء تھانہ مکی شاہ کی حدود میں عمران نامی شخص کے گودام میں چھاپا مارکر بڑی مقدار میں جعلی آئل برآمد کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم مکی شاہ تھانے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔