سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا محفوظ فیصلہ17ستمبر کو سنایاجائیگا

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا جسے 17 ستمبر کو سنایا جائیگا،ملزمان کے خلاف سٹی کورٹ سے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کیا گیا تھا اور فروری 2017 ء میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عاید کی گئی تھی،11ستمبر2012ء کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں 260افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمے دار ایم کیو ایم کو قرار
دیا تھا، ملزمان کیخلاف 400عینی شاہدین اور دیگر نے بیان ریکارڈ کرائے،کیس کی پیروی رینجرز پراسیکیوشن نے کی۔