حیدرآباد ،حیسکو کے تمام ڈویژنوں میں عہدیداروں کا چناؤ مکمل

206

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آپریشن سرکل حیسکو کی ماتحت ڈویژنوں، جی ایس سی اور جی ایس او حیسکو حیدر آباد کے سب ڈویژنل انٹرنل الیکشن کے بعد ڈویژنل انٹرنل الیکشن بھی گزشتہ روز مکمل ہوگئے۔ تمام ڈویژنوں میں باہمی رضا مندی سے ڈویژنل عہدیداران کا انتخاب مکمل کیا گیا، صرف گاڑی کھاتہ ڈویژن آپریشن حیسکو حیدر آباد میں الیکشن عمل میں آیا، جس میں لیاقت کالونی سب ڈویژن سے سجاد قائمخانی، صدر سب ڈویژن سے اسلم ناغڑ، گاڑی کھاتہ سب ڈویژن سے مدد علی شیخ، آر او آفس سے جمشید تھیبو اور شہزاد، ڈویژنل چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور کونسلر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدِ مقابل سابقہ ڈویژنل چیئرمین رائو ریحان احمد اور سیکرٹری عبدالغفار شیخ تھے جن کو کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ اسی طرح آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد میں بلا مقابلہ ڈویژنل چیئرمین عبدالمناف نظامانی، وائس چیئرمین عبدالقادر ڈھکن، جنرل سیکرٹری اشرف بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری یوسف خان اور کونسلر جنید ابڑو کامیاب ہوئے۔ ٹنڈوالہٰیار آپریشن ڈویژن حیسکو میں بھی ڈویژنل چیئرمین کے لیے سعید خانزادہ، وائس چیئرمین گلزار علی، جنرل سیکرٹری خالد محمود قائمخانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد ارشاد قادری، کونسلر نذیر خان بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد میں ڈویژنل چیئرمین کے لیے سابقہ چیئرمین فرید احمد، وائس چیئرمین کے لیے محمد اشرف، جنرل سیکرٹری محمد جمال اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عبدالجبار بیگ اور کونسلر عبدالوحید خان بلا مقابلہ کامیاب رہے۔ ہیڈ کوارٹر حیسکو میں بھی تمام امیدوار باہمی رضا مندی سے بلا مقابلہ منتخب کرلیے گئے جس میں چیئرمین کے لیے اسلم میمن، ڈپٹی چیئرمین محمد ارسلان شیخ، سینئر وائس چیئرمین محمد خالد، وائس چیئرمین کریم بلوچ، ڈپٹی وائس چیئرمین شاہد محمود، جنرل سیکرٹری سراج بیگ، ڈپٹی سیکرٹری علی مرتضیٰ مشوری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری رابیل احمد، جوائنٹ سیکرٹری ون عظیم خان، جوائنٹ سیکرٹری ٹو اسلم پرویز شامل ہیں۔ جی ایس او پی اینڈ آئی ڈویژنل میں بھی بلا مقابلہ محمد جبران کو ڈویژنل چیئرمین، ڈویژنل وائس چیئرمین دانش احمد خانزادہ، ڈویژنل سیکرٹری محمد حنیف خان، ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری امیر الدین عباسی اور ڈویژنل کونسلر کے لیے راحیل ارشاد احمد منتخب قرار پائے۔ ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن جی ایس او میں بھی باہمی رضا مندی سے ڈویژنل چیئرمین کے لیے مہر اللہ خان، ڈویژنل وائس چیئرمین زاہد دائود پوتہ، ڈویژنل سیکرٹری محمد عقیل، ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری احسن اور ڈویژنل کونسلر کے لیے عدنان کامیاب قرار پائے۔ کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران صدر یونین عبداللطیف نظامانی سے ملنے لیبر ہال تشریف لائے اور اپنے قائد سے مبارکباد وصول کیں۔