کھڈرو،کرنٹ لگنے سے نوجواں جاں بحق

178

کھڈرو(نمائندہ جسارت) اچانک کرنٹ لگنے سے 24 سالہ نوجوان جاںبحق۔ اطلاع ملتے ہی ماحول سوگوار۔ کھڈرو کے غوثیہ پکوان سینٹر کے مالک ہارون خلجی کے چھوٹے بھائی 24 سالہ عمران خلجی کو اچانک پیڈسٹل فین سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی فوت ہوگئے ۔ عمران خلجی کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا لیکن وہ اس سے قبل ہی اللہ کے مہمان بن چکے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں شہر کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔