امریکی ناظم الامور کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

467

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال ڈبلیو جونز  نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، آرمی چیف نے امریکی ناظم الامور کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔

امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے تعاوَن سےخطے میں امن واستحکام کو فروغ ملے گا۔

خیال رہے کہ 5 جولائی کو امریکہ کے 244 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھی امریکی سفیر نے کہا تھا کہ پاکستان کی کامیابی سے ہی دنیا کی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفیرپال جونز نے 24 ستمبر 2018 کو ناظم الامور کی ذمہ دارایاں سنبھالیں تھیں، اس کے علاوہ بھی وہ کئی ممالک میں بطور سفیر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔