پنگریو، موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ اسلحہ سمیت گرفتار، 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

355

پنگریو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر اصغر علی سٹھیو مع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ شیر علی ملاح ولد علی محمد ملاح سکنہ ضلع ٹنڈو محمد خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 3 رائونڈ بھی برآمد کر کے تھانہ کڑیو گھنور پر آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔