برطانیہ آپریشن بحالی کےلےے پی آئی اے، پرتگالی کمپنی میں معاہدہ

253

اسلام آباد (اے پی پی) پی آئی اے نے برطانیہ کے لےے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لےے متبادل انتظامات کرتے ہوئے پرتگالی فضائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو برطانیہ جانے والے مسافروں کے لےے اچھی خبر ہے۔ قومی ائر لائن کے ترجمان عبداﷲ خان کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت 300 سے زاید نشستوں والی جدید ائر بس 330 A طیارے کے ذریعے پروازیں چلائی جائیں گی۔ برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوں گے‘ ائر بس میں اکانومی اور بزنس کلاس میں جدید اور آرام دہ نشستیں ہیں‘ طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے آپریشن شروع کرے گی‘ پرواز پی کے9702 مانچسٹر سے 250 سے زاید مسافروں کو لیکر اسلام آباد کےلےے روانہ ہو گی جبکہ 15 اگست کو پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن کے لےے روانہ ہو گی۔ پی آئی اے ان پروازوں پر 45 کلو فی مسافر بیگج کی سہولت بھی مہیا کر رہا ہے‘ بکنگ شروع ہوچکی ہے۔