کورونا وائرس،ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان

336

کولمبو(جسارت نیوز) کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوباء کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ 2020 ملتوی کرنا پڑا، ہم ایشیا کپ کوجون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق سری لنکا کو دیے ہیں، اور اب جون 2021 میں ہونیوالے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ساروگنگولی نے اپنے طورپر ہی ایشیا کپ کے ملتوی ہونے کا اعلان کردیاتھا،جس سے ظاہرہوتا ہے کہ بھارتی دبائو پر ایشیاکپ ملتوی کیاگیا۔