لاڑکانہ، ڈاٹسن اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے  نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

212

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ بقاپور کی حد ایئر پورٹ روڈ پر تیز رفتار ڈاٹسن اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں اللہ آباد محلے کا رہائشی نوجوان شاہین جویو اور ان کا بھتیجا باقرانی کا رہائشی راجا بھاگت شدید زخمی ہوئے، پولیس نے ڈاٹسن تحویل میں لیتے ہوئے کنڈیکٹر کو گرفتار کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، تاہم دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شاہین جویو دم توڑ گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔