مشرقی افریقا کے ملک یوگینڈا میں رشوت طلب کرنے پر موٹربائیک ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں جا کر خودسوزی کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دارالحکومت کمپالا سے 135 دور وور واقع جنوب مغربی ضلع ماساکا میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر نوجوان ڈرائیور نے خود کو پولیس اسٹیشن کے اندر آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
حوسین نامی نوجوان کی پولیس نے بائیک ضبط کر لی تھی اور مبینہ طور پر 40 ڈالر رشوت طلب کی تھی جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور تھانے میں پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پورے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خودسوزی کرنے والے نوجوان پولیس کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا اور فورسز کو کھانے سپلائی کرتا تھا۔