مندر بنانے سے حکومت خود کو سیکولر ثابت کرنا چاہتی ہے‘ امیر العظیم

106

لاہور(نمائندہ جسارت) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ پاکستان کی ہر حکومت اقلیتوں کے نام پر جو نمائشی اقدامات کرتی ہے اس کا مقصد مغرب کو اپنے لبرل اور سیکولر ہونے کا پیغام دینا ہوتا ہے ۔حکومت پاکستانی اقلیتوں کے ساتھ ساتھ مسلم اکثریت کو بھی ان کے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرے ۔پنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں نئے مندر بنانے کے بجائے علاقے میں موجود 6مندروں کی بحالی کا کام کرنا چاہیے ۔امیر العظیم نے کہا کہ اقلیتوں کی اصل ضرورت ان کے لیے تعلیم ،روز گار اور معاشی سرگرمیوں کی بہتری کے ذرائع
پیدا کرنا اوران کو پسے ہوئے طبقے سے نکال کر خود اعتمادی دیناہے ۔امیر العظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی اکثریت کو شریعت کے مطابق سرکاری سطح پر اسلامی نظام تعلیم ،سود سے پاک معیشت اور اسلامی ثقافت کا بندوبست کرے ۔