قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

229

ووسٹرشائر(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔کوچنگ اسٹاف مصباح الحق،وقار یونس، یونس خان اور مشتا ق احمد نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹرز نے اپنے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے فوری بعد باضابطہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا،قومی کرکٹرز نے پہلے روز بھر پور ٹریننگ کی۔نیٹ پریکٹس کے دوران بولنگ کوچ وقار یونس بولرز کے ہمراہ دکھائی دیے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیے۔بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، نوجوان کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ میدان میں واپسی پر سب کھلاڑی پرجوش ہیں۔قومی ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ یہ آغاز ہے، خواہش ہے کہ دورہ انگلینڈ ہمارے لیے اچھا ہو۔ پی ایس ایل کے بعد اب 3ماہ بعد کھیل رہے ہیں۔بدھ کے روز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورسیسٹر میں2سیشنز میں ٹریننگ کی۔پاکستان کرکٹ بوڑد کے مطابق قومی اسکواڈ انگلینڈ کے شہر ورسیسٹر میں تین گھنٹے پر مشتمل پہلا سیشن مقامی وقت کے مطابق 10 بجے شروع ہواگا جبکہ دوسرا سیشن دوپہر 2 سے سہ پہر 5 بجے تک جاری رہا ۔پاکستان کرکٹ بوڑد کے مطابق دونوں سیشنز میں قومی کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔