جامعہ کراچی میں چوری کی انوکھی واردات،چور نلکے، کپڑے، جوتے اور ٹوتھ پیسٹ ساتھ لے گئے

1404

جامعہ کراچی کے مرحوم پروفیسر کے گھر چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے،جہاں چورگھر سے12تولے سونا،واش روم سے نلکے، نئے کپڑے، جوتے اور ٹوتھ پیسٹ بھی ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے کیمپس کی اسٹاف کالونی میں مرحوم پروفیسر کے گھر چوری کی واردات ہوگئی۔ اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2 ماہ سے گھر میں مقیم نہیں تھے اور گھر پر تالاتھا،جب وہ واپس آئے تو ڈکیتی کا علم ہوا،گھر سے 12 تولے سونا، کپڑے،ٹوتھ پیسٹ اور واش روم سے نلکے غائب تھے۔

جامعہ کراچی کے سیکورٹی انچارج  کے مطابق گھر پر تالا لگانے سے پہلے اطلاع دی جاتی ہے مگر اہل خانہ نے ایسا نہیں کیا، تاحال واقعے کا مقدمہ تا حال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔