سکھر، نماز جمعہ کے دوران لاک ڈائون میں مزید سختی، مساجد پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات

589

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں نماز جمعہ کے دوران لاک ڈائون میں مزید سختی کی گئی، جبکہ مقررہ اوقات بارہ بجے سے تین بجے سہ پہر مکمل لاک ڈاؤن رہا، مساجد کے باہر راستوں پر پولیس، رینجرز تعینات رہی، اہلکار گلی گلی جا کر شہریوں کو گھروں میں جانے کی ہدایت کرتے رہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد اعلانات اور انتباہ کے باوجود شہری اور تاجروں کی جانب سے لاک ڈائون پرمکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ لاک ڈائون سے قبل ہمیشہ اعلانات کرکے وارننگ دی جاتی ہے۔ جمعہ کے روز بھی راستے سنسان رہے، اشیائے ضرورت کی دکانیں وقت مقرر تک کھلی رہیں، جبکہ دیگر بازار، تجارتی مراکز، دکانیںحسب معمول بند رہیں۔