آصف زرداری کی صحت بہتر ہے، کارکنان افواہوں پر توجہ نہ دیں،ترجمان

243

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے سابق صدر کی صحت تشویش ناک ہے ۔عامر فدا پراچہ نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل کرم سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہے اور ان علاج جاری ہے۔ پارٹی کارکن اور ہمدردایسی جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں سے قطعی پریشان نہ ہوں۔