کورونا مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

212

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں موجود کورونا کے مریضوں کے حوالے سے تشویشناک خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے زیادہ تر مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا مریضوں میں 64 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین شامل ہیں جبکہ پاکستان میں 93 فیصد مریض بیرونِ ممالک سے آئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 21 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 اور کے پی کے میں 80، گلگت بلتستان میں81 ،اسلام آباد میں 20 ،آزاد کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے 5 لاکھ این95 ماسک موصول ہوگئے ہیں۔