اسلام آباد سے فرار کورونا کا مریض نوابشاہ سے گرفتار

362

نواب شاہ( بیورورپورٹ) کورونا وائرس کا مشتبہ مریض اسلام آباد کی انتظامیہ کو چکمہ دے کر نواب شاہ پہنچ گیا۔پولیس اور رینجرز کا ٹرین کا گھیراؤ ۔نوجوان کو محکمہ صحت کی ٹیم نے ایمبولینس کے ذریعے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نجی کمپنی کے ملازم مرتضیٰ خاصخیلی کو کورونا وائرس کے شبہ میں اسلام آباد کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا جو اسپتال انتظامیہ کو چکمہ دے کر ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچ رہا تھا۔ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے عوام ایکسپریس کو شہر سے باہر روک لیا اور تلاشی کے بعد نوجوان مرتضیٰ خاصخیلی کو ٹرین سے اتار لیا گیا۔ اس موقع پر نوجوان کو مخصوص لباس پہنا کر محکمہ صحت کی ٹیم نے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ مرتضیٰ خاصخیلی کا تعلق سہون سے ہے اور وہ کورونا وائرس کے شبہ میں اسلام آباد کے اسپتال میں داخل تھا جہاں سے فرار ہو کر اپنے گھر سہون آرہا تھا۔