ریونیو ملازمین کے چار سال سے پروموشن پر پابندی نافذ ہے، شاہد سومرو

201

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا ضلع حیدرآاد کے جونیئر نائب صدر شاہد سومرو نے کہا ہے کہ بورڈ ریونیو سیکرٹری حیدرآباد کی سینارٹی لسٹ الگ الگ تو کی گئی پر ابھی تک اشو نہیں کی جارہی ہے اور ریونیو ملازمین کے چار سال سے پروموشن پر پابندی نافذ ہے جس کی وجہ سے ریونیو ملازمین کافی پریشان ہیں سندھ حکومت کی جانب سے بھرتیوں کا عمل گریڈ چہارم تک شروع ہوچکا ہے اور گریڈ ایک سے چہارم کے ملازمین کا پروموشن چار سال سے روکا ہوا ہے ایپکا نے سندھ حکومت سے مسلسل احتجاج کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو میں درخواست وصول کرتے ہوئے ملازمین کا پرومشن چار سال کے بعد بھی مارا جارہا ہے جس کی ایپکا سخت مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایپکا آفس میں ریونیو ملازمین سرفراز علی راجپوت کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ریونیو سٹی جام شورو کی ایک ہزار پانچ ایکٹر زمین کو بھی ریونیو انتظامیہ پلاٹنگ کرانے میں چوبیس سال سے ناکام ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی بلڈرز مافیا کے آسرے پر چھوڑی ہوئی ہے انہوںنے سپریم کورٹ سے اپیل سے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرائے ۔