پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ کراٹے کوچنگ کورس ملتوی

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون دو روزہ کراٹے کوچنگ کورس ملتوی کر دیا گیا ۔ کورس 21 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا تھا۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید نے بتایاکہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر نسیم قریشی نے کورونا وائرس کے باعث دو روزہ کورس کو ملتوی کرنے کہ ہدایت کی ہے جس پر کورس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ انٹرنیشنل کوچ شاہ محمد شان نے شرکاء کو لیکچرز اور باقائدہ پریکٹس کے دوران تربیت اور کراٹے کے حوالے سے نئے قوانین اور جدید ٹیکنیک سے آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔