کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

435

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی، اسلا آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے،ؕ کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر دو بالز قبل حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی اننگز

اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔لیوک رونکی نے پہلی اور دوسری بال پر چوکا اور چھکا لگاکرجارحانہ آغاز کیا تاہم وہ دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر وہ نسیم شاہ کا شکار بن گئے،لیوک رونکی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی دوسری وکٹ 36 رنز پر گری جب ڈیوڈ میلان 10 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے،کولن منرو نےبھی 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،56 رنز پر تین وکٹ کھونے کے بعدکپتان شاداب خان اور کولن انگرام نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

شاداب خان 25 گیندوں پر 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، آصف علی صرف 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، فہیم اشرف 4 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، عماد بٹ صرف ایک چھکا لگانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کولن انگرام 40 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے کولن انگرام 63،شاداب خان 39 اور کولن منرو 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے دو دو جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

جواب میں کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شین واٹسن ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ کی دوسری وکٹ  احمد شہزاد کی گری جو 12 رنز بناکر 63 کے مجموعی اسکور پر شاداب کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بیٹنگ کیلئے آنے والے اعظم خان بھی آج جلدی آؤٹ ہوگئے،وہ 10 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کا نشانہ بنے۔کوئٹہ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن رائے تھے جنہوں نےشاندار نصف سنچری اسکور کی، کپتان سرفراز احمد نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

133 رنز پر پانچ وکٹیں کھونے کے بعد محمد نوازاوربین کٹنگ نے شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا،بین کٹنگ نے 17 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز بھی 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی اللہ اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔