صحافیوں کانیشنل پریس کلب نصیر آباد کے صدر پر حملے کیخلاف احتجاج

292

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) نیشنل پریس کلب نصیر آباد کے صدر حاکم علی کلہوڑو پر حملے کے خلاف نصیر آباد کے شہر یوں اور صحافی برادری کی جانب سے شہر میں بد امنی اور صحافی پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حاکم علی کلہوڑو پر حملے کے خلاف نصیر آباد کے شہریوں اور صحافی برادری کی جانب سے شہر میں بڑھتی ہو ئی بدامنی اور صحافی پر قاتلانہ حملے کے خلاف نیشنل پر یس کلب کے چیئر مین بخشل خان لانگاہ، محمد رفیع لغاری، عامر حسین کلہوڑو، مختیار اوڈہانی، اسد اللہ بھٹی، سکندر چنہ، حبدار نوناری، آصف علی کلہوڑو، انور منگی اور فقیر علی کانڈرو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس دوران نیشنل پر یس کلب نصیر آباد کے صدر حاکم علی کلہوڑو نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے مجھ پر کیا جانے والا قاتلانہ حملہ شر مناک عمل ہے، آزادی صحافت کے دشمن ہمیں اس طر ح کے حملوں سے سچ لکھنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی جانب سے مجھ پر فائرنگ کی گئی اور وہ مجھ سے موبائل فون، نقد رقم لوٹ کر لے گئے جبکہ ہمارا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بدامنی بڑھتی جاری ہے، آئے روز مسلح افراد شہر یوں کو لوٹ رہے ہیں جس سے شہر کا امن خراب ہو چکا ہے، شہر یوں کی جان و مال محفوظ نہیں، اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گر فتار کیا جائے، امن بحال کر نے کے لیے انتظامیہ اپنا کر دار ادا کرے۔