بی ائی ایس پی میں بے ضابطگیاں پر ملازمین برطرف

371

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیاں کرنے والے 4سرکاری ملازمین کو برطرف کاردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی ائی ایس پی)  میں بے ضابطگیاں کرنے والےسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے گریڈ17 کے چار افسران کو برطرف کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چاروں افسران اپنی بیگمات کے نام پر وظیفہ لیتے رہے ہیں،وفاقی حکومت نے  چاروں ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے ان سے  4لاکھ 40ہزار196روپےبرآمد کیے ہیں۔

واضح رہے کہ  حکومت نے گزشتہ روز بی ائی ایس پی میں بے ضابطگیاں کرنے  اور اپنی بیگمات کے نام  کو فراڈ تریقے سے پروگرام میں اندارج کراکر مستحقین کا حق کھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف  کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا ۔