33سال سے بند شٹل ٹرین سروس کا آغاز

515

لاہور: ریلوے کے ترجمان کے مطابق لاہور اور  واہگہ اسٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین سروز کاآغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔

  ریلوے کے  ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید 33 سال کے بعد لاہور اور  واہگہ اسٹیشن کے درمیان چلنے والی شٹل ٹرین سروس کا  افتتاح لاہور اسٹیشن سے کریں گے جبکہ ٹرین سروس کا باقائدہ آغاز  14 دسمبر سے ہو گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پہلی شٹل ٹرین لاہور سے صبح سوا 6 بجے روانہ ہوگی   جبکہ واہگہ اسٹیشن کے لیے  ٹرین  سہ پہر  سوا 4 بجے  روانہ ہوگی ۔

 انہوں نے  کہا  کے اکانومی کلاس دو کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں 176 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔